ایران میں اہداف حاصل ہونے تک حملے نہیں رکیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
اسرائیل کے وزیراعظم کا بڑا بیان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں اپنے اہداف کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف
طویل مدتی جنگ سے گریز
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل خود کو ایک طویل مدتی جنگ میں نہیں جانے دے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اس مہم میں تمام اہداف مکمل ہونے سے پہلے ختم کر دیں گے، یہ مقاصد پورے ہونے پر ہی ختم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ٹی او کے تحت ’’انصاف کی بروقت فراہمی میں میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار، سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کی شرکت
امریکہ کی جانب سے کاروائیاں
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی زیرزمین فورڈو جوہری تنصیب کو انتہائی سنگین نقصان پہنچایا ہے، تاہم انہوں نے نقصان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ہم انہیں پیچھے دھکیل رہے ہیں، ہم خطرہ ختم کر رہے ہیں، ہم اپنی کارروائیاں اس حد تک جاری رکھیں گے جتنی کہ اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہوں، نہ زیادہ نہ کم۔ جیسے ہی ہمارے مقاصد مکمل ہوں گے، آپریشن ختم کر دیا جائے گا اور لڑائی بند ہو جائے گی۔
ایرانی حکومت کا خطرہ
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ (ایرانی) حکومت ہمیں صفحۂ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے، اسی لیے ہم نے یہ آپریشن شروع کیا تاکہ ان دو حقیقی خطرات جوہری خطرہ اور بیلسٹک میزائل خطرہ کو ختم کیا جا سکے۔ ہم قدم بہ قدم اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں، اور اب ہم انہیں مکمل کرنے کے بہت، بہت قریب ہیں۔








