اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
موسم کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستیں خارج
بارش کی توقعات
اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تیز بارش کی پیشگوئی
اس دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز/موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔