راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم سے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے ایم پی اے کے قافلے پر چھاپہ، 21کارکنان گرفتار
بارش کی شدت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ شمس آباد میں 15 ملی میٹر، جبکہ سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن کی تقریریں ایک نکتے پر تھیں لگتا ہے باقی نکات تسلیم کرلیے ، پرویز رشید
محکمہ واسا کی تیاری
بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔ محکمہ واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔ محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔
کراچی میں موسم کی حالت
دوسری جانب کراچی کے علاقوں آئی آئی چند دیگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔








