پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کی مذمت

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا ہے۔ یہ ایک واضح طور پر ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کو زیادہ بہتر جانتا ہے، فردو نیوکلیئر فیسلٹی تباہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، صدر ٹرمپ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد گفتگو

ایران کی ملٹری قیادت پر حملہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا ہے، اور ایرانی سائنسدانوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ یہ سب سے بڑی خلاف ورزی ہے کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی کسی مشکل میں فیصلہ کرنا ہوتا تو نماز میں اللہ سے رہنمائی کی التجا کرتا، مجھے کوئی نہ کوئی اشارہ ضرور مل جاتا، یہ اللہ کی مجھ جیسے خاص عنایت تھی

دوسرے ممالک کے حالات کا ذکر

انہوں نے مزید کہا کہ کل امریکہ نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، اگر اس حملے میں اخراج ہوتا تو سارا خطہ، خصوصاً پاکستان متاثر ہوتا۔ بلاول نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

اسرائیل کی کارروائیوں پر تشویش

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یہی بات عراق کے بارے میں کہی گئی تھی اور اب ایران کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں۔ پہلے لبنان، پھر یمن اور اب ایران، اگر ہم اب آواز نہیں اٹھائیں گے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا۔ اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...