فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر خط کی تردید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں ایسی کوئی بات شامل نہیں جس سے انصاف کا معیار اچھا ہو، مفتاح اسماعیل
فاروق ستار کا واضح بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش
ایم کیو ایم کے کارکنان کے لیے پیغام
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا شکریہ کہ حملے سے پہلے اطلاع دی، دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا: ڈونلڈ ٹرمپ
تصدیق کی اہمیت
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے کے بجائے پہلے اُس کی تصدیق کریں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ خط میں ایم کیوایم رہنماؤں حیدر عباس رضوی، صفدر باقری اور رضا عباس رضوی سے متعلق انکشافات کئے گئے ہیں۔