شام: دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا، 15 افراد ہلاک
دمشق میں خودکش دھماکا
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو خلیج کا کیا حشر ہوگا؟ کنگز کالج لندن کے پروفیسر نے منظر کشی کردی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شامی وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکہ گرجا گھر کے اندر ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، خودکش بمبار نے اندر آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دہشت گردی کی ذمہ داری
شامی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔








