بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد سپیکر نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کا موقع دیا، جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان سراپا احتجاج ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
سپیکر قومی اسمبلی کا اقدام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے انہیں روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر میزبانی کس ملک کو مل سکتی ہے؟ بڑا دعویٰ
بلاول کی تقریر کے بعد کا معاملہ
تاہم بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دی۔ عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ "آپ دل بڑا کریں۔"
احتجاج کی صورت حال
پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئے جبکہ حکومتی ارکان پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کو مناتے رہے۔