لیڈز ٹیسٹ، بھارتی کھلاڑی ریشابھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

لندن میں گیند کی تبدیلی پر تنازع
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسرے دن گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن مڈنائٹ ہیمر۔۔۔امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں
ریکارڈنگ کا منظر
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
@fahadedits67 Rishabh Pant Fight with Umpire ????#trending #fyppppppppppppppppppppppp #viral #illu #fyp #trend ♬ original sound - $heikh????
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی آج 12 ویں برسی
امپائر کا فیصلہ
جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، مقامی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
حالیہ صورتحال
اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔
کمنٹری کی رائے
دوسری جانب کمنٹری کرنے والے روی شاستری نے اس موقع پر کہا کہ بار بار امپائر سے بحث نقصان دہ ہو سکتی ہے، اس پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا خطرہ بھی ہے۔