کشمیر، غزہ اور ایران میں بیوہ ہونیوالی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اغوا یا سرعام برہنہ کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
سماجی ذمہ داری
بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملیرجیل سے فرار قیدی کی خودکشی، ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا
حقوق اور سہارا
ہم بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، بلکہ حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا
تعلیم میں ترجیح
بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالرشپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔
معاونت کے اقدامات
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیوہ خواتین کی معاونت یقینی بنارہے ہیں۔