سعودی عرب اور عراق مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: عبداللہ گل
ملاقاتوں کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک جوانانِ پاکستان /کشمیر کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے سعودی عرب اور عراق کے سفیروں سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اور جدید ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے اندازوں کو الٹ دیں گے: ایرانی کمانڈر
سعودی عرب اور عراق کے ساتھ تعلقات
اس موقع پر عبداللہ حمید گل نے کہا کہ سعودی عرب اور عراق مشرق وسطیٰ کی جنگ کو ختم کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب اور عراق کے ساتھ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتے پاکستان کے عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں افغان باشندے کو خفیہ پناہ دینے والا شہری گرفتار
مسلم امہ کے چیلنجز
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد، مشاورت اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک شہری شہید، 7 اہلکار زخمی
سفیروں کا عزم
سعودی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ عراقی سفیر نے بھی دوطرفہ تعلقات کی وسعت اور معاشی و ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا۔
ملاقاتوں کا اختتام
ملاقاتوں کا اختتام خیرسگالی جذبات اور نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ ہوا۔








