شام نے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بے دخل کر دیا، اماراتی اخبار

طلال ناجی کی بے دخلی
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) اماراتی اخبار کے مطابق شام سے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بےدخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جگن کاظمی کی طرف سے معافی مانگنے کے بعد علیزے شاہ کا بیان بھی سامنے آگیا، دونوں اداکاراؤں میں صلح ہو گئی
فلسطینی رہنما کی حیثیت
جنگ نے دمشق سے اخبار کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی رہنما طلال ناجی پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے سربراہ ہیں۔ طلال ناجی موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس کے سیاسی مخالف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر قانون
یروشلم بریگیڈز کا قیام
شام میں طلال ناجی نے فلسطینی پناہ گزینوں پر مشتمل ”یروشلم بریگیڈز“ گروپ بھی بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف لیکن بھارت اس کردار کو کیوں قبول نہیں کر رہا؟
فلسطینی گروپوں کی صورتحال
اماراتی اخبار کے مطابق شام میں متعدد فلسطینی گروپس سرگرم تھے، تاہم شام کی موجودہ حکومت نے فلسطینی گروپس کو اردن، لبنان اور ایران بھیج دیا ہے۔
کس کا دفتر کھولنے کی اجازت؟
اماراتی اخبار کے مطابق فلسطین لبریشن فرنٹ، فتح الانتفاضہ، فلسطینی پاپولر اسٹرگل فرنٹ کے رہنما بھی شام سے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ شامی حکومت نے صرف محمود عباس کے گروپ الفتح کو دفتر کھولنے کی اجازت دی ہے۔