شام نے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بے دخل کر دیا، اماراتی اخبار

طلال ناجی کی بے دخلی
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) اماراتی اخبار کے مطابق شام سے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بےدخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم کی بائیں پنڈلی کی سرجری کی فیصلہ
فلسطینی رہنما کی حیثیت
جنگ نے دمشق سے اخبار کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی رہنما طلال ناجی پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے سربراہ ہیں۔ طلال ناجی موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس کے سیاسی مخالف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل بحال
یروشلم بریگیڈز کا قیام
شام میں طلال ناجی نے فلسطینی پناہ گزینوں پر مشتمل ”یروشلم بریگیڈز“ گروپ بھی بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار، پیوٹن نے مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
فلسطینی گروپوں کی صورتحال
اماراتی اخبار کے مطابق شام میں متعدد فلسطینی گروپس سرگرم تھے، تاہم شام کی موجودہ حکومت نے فلسطینی گروپس کو اردن، لبنان اور ایران بھیج دیا ہے۔
کس کا دفتر کھولنے کی اجازت؟
اماراتی اخبار کے مطابق فلسطین لبریشن فرنٹ، فتح الانتفاضہ، فلسطینی پاپولر اسٹرگل فرنٹ کے رہنما بھی شام سے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ شامی حکومت نے صرف محمود عباس کے گروپ الفتح کو دفتر کھولنے کی اجازت دی ہے۔