عمران خان کے سامنے بجٹ رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جارہی : علی امین گنڈاپور
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دل ہی دل میں اودھ کو الوداع کہا، نشست کی پشت سے ٹیک لگا لی، سب خواب خرگوش کے مزے لینے لگے، دہلی پہنچے تو رات کا 1 بج چکا تھا۔
بجٹ اور سیاسی سازشیں
جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، یہ چاہتے ہیں کہ بجٹ پاس نہ ہو، اور فنانشل ایمرجنسی لگا کر حکومت کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
سازشوں کا سامنا
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، جس دن بانی نے حکم دیا یہ حکومت ختم کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، سب کو پتا ہے کہ یہ سازش کس نے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعے میں مردہ تصور کیا جانے والا ڈیرہ غازی خان کا نوجوان زندہ نکلا
عمران خان کی قیادت اور جمہوریت
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جمہوریت کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو تحلیل کیا، جب بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہم حکومت ختم کردینگے مگر سازش نہیں ہونے دینگے۔
اہم مسائل اور چیلنجز
انہوں نے کہا کہ جس نے طاقت کو غلط استعمال کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا تو وہ بھول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں صوبہ ملا تو یہاں پر صرف 18 دنوں کی تنخواہیں موجود تھیں، اس صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی تھی، اور اب بھی ڈرون حملے بند نہیں کیے جا رہے۔








