امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی

امریکہ کی قطر میں شہریوں کے لیے ہدایت
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی
امریکی سفارت خانے کی ہدایت
‘‘جیو نیوز‘‘ کے مطابق، امریکی سفارت خانے نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ غیر ملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق، قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے قطر میں موجود شہریوں کو کی گئی ای میل میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہیں۔ یہ ہدایت ایران کی طرف سے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کا ردعمل
امریکی سفارت خانے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور امریکی سفارتخانے کی ہدایات میں کسی خاص خطرے کا ذکر نہیں ہے۔ قطر اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔