عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر ٹرمپ کا بیان آ گیا، کیا مطالبہ کر دیا؟ جانیے

صدر ٹرمپ کا تیل کی قیمتوں پر بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 114 سالہ معمر ترین خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہر کوئی تیل کی قیمتوں کو کم رکھے، میں دیکھ رہا ہوں، آپ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ایسا نہ کریں۔’’
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، قیدی امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی
امریکی محکمہ توانائی کی ہدایت
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ توانائی کو مزید تیل نکالنے کی ہدایت بھی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے
عالمی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول سپلائی جہازوں کے فریٹ (کرایوں) میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہازوں کے فریٹ میں اضافے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔ 12 جون کو خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً 14 ڈالرز فی ٹن تھا، آج تقریباً 21 ڈالرز ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول نرخ 76 ڈالرز سے بڑھ کر 82 ڈالرز فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے ریٹ 82 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہو گئے۔ جہازوں کے تیل جے پی ون کا ریٹ 80 ڈالرز سے بڑھ کر 90 ڈالرز فی ٹن ہو گیا ہے۔