جب ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تو ٹرمپ کہاں تھے ؟

ایران کی جوابی کارروائی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جوابی کارروائی کر دی اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
امریکی صدر کی موجودگی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے وقت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سچویشن روم میں موجود ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے ساتھ وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی سچویشن روم میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ
وائٹ ہاؤس کی صورتحال
دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ دفاع صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
علاقائی فوجی موجودگی
واضح رہے کہ قطر میں العدید ایئر بیس اور عراق میں مختلف امریکی تنصیبات خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مرکزی مراکز ہیں۔