ایران نے امریکی فوجی اڈوں کیخلاف آپریشن کو کیا نام دیا ؟ جانیے

ایران کے آپریشن کا نام
تہرران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کو کیا نام دیا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں ملازمہ نے ملاقات کے بہانے گھر بلا کر ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا
قطر میں حملہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر کے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
بیلسٹک میزائل کا استعمال
ایران کی جانب سے قطر کے العدید ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔ "جیو نیوز" نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کا نام "بشارت فتح" رکھا ہے۔
امریکی بیسز میں سائرن
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، قطر کے بعد سعودی عرب میں بھی امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔