قطر پر ایرانی حملہ، سعودی عرب کا بیان آ گیا
سعودی عرب کا بیان
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر پر ایرانی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے بھارتی اداروں کو ’’سیاسی ہتھیار ‘‘میں بدل دیا، عوام کے بجٹ کے غلط استعمال پر آوازیں اٹھنے لگیں
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعودی عرب نے قطر پر ایرانی حملے کو بین الاقوامی قانون کی بدترین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز میں گھرا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لےلیا
سعودی عرب کی سخت مذمت
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب نے پیر کو ایران کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت کی انتہائی سخت مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تقرر و تبادلے
اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کی خلاف ورزی
اس حوالے سے سعودی عرب نے اس ایرانی اقدام کو بین الاقوامی قانونی کی بدترین خلاف ورزی اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
ایرانی حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔ پاسداران انقلاب گارڈ نے تصدیق کی کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کیے گئے۔








