کیا ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا۔۔؟ نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
ایران کا امریکہ کی ائیر بیس پر حملہ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا ایران نے امریکی ائیر بیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا؟ اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 13 سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد، مالک اور رشتہ دار گرفتار
قطر کو حملے کے بارے میں آگاہی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی ائیر بیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کردیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کرنے کی کوشش کی تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر کبڈی فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑی پر پابندی لگادی۔
ایرانی حکام کا عدم ردعمل
امریکی اخبار کے دعوے کے حوالے سے فوری طور پر ایرانی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکہ کی العدید ائیر بیس پر ایرانی حملے کے متعلق پہلے سے باخبر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق
میزائل حملے کی تفصیلات
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔ واضح رہے کہ قطر میں امریکی العدید ائیر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی رہنماؤں کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کے لیے تین رکنی کونسل قائم
عراق میں حفاظتی تدابیر
عراق میں امریکہ کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جب کہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکرز میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی حملوں کی خصوصیات
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کے مطابق، امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’’آپریشن بشارت فتح‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی سیکیورٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی ائیر بیس پر حملے میں اتنے ہی بم استعمال کیے گئے جتنے امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔








