انہوں نے چٹھی میرے سامنے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، میں ان کا شکریہ ادا کرکے واپس آیا اور شکوہ کیا”استاد آپ نے حماقت کروا دی“
تحریر کا تعارف
مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 207
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے جامع پلان طلب کر لیا
زبان کی اہمیت
یاد رکھو افسر سے زبانی چاہے جیسی بات کر لو کہ ایسی کہی بات کا ثبوت نہیں ہوتا لیکن جب لکھ دیا تو یہ ثبوت بن جاتا ہے۔ بیٹا! میں تمھاری حماقت معاف کرتا ہوں۔ جیپ چاہیے ہو تو سرکاری کام کے لئے لے سکتے ہو۔ ان انسٹریکٹرز کو تو میں قریب بھی پھڑکنے نہ دوں۔ تم نیاز والے کیس میں سولیسٹر سے ملو اور جیپ لے جاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
چٹھی کی اہمیت
“انہوں نے میری لکھی چٹھی میرے سامنے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دی تھی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرکے واپس آیا اور جاتے ہوئے تارڑ صاحب سے ملا اور ان سے شکوہ کیا؛”کہ استاد ہونے کے ناطے آپ نے درست سبق نہیں دیا اور مجھ سے حماقت کروا دی۔“
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
جیپ کی پہلی ڈرائیو
میں سولیسٹر سے ملنے اکیڈمی کے ڈرائیور راجہ مناف کے ساتھ لاہور روانہ ہوا۔ اس نے مجھے جیپ میرے حوالے کر دی۔ میں جیپ کی بریک بھی کار کی طرح ہی لگاتا تھا۔ اس نے مجھے بتایا؛”سر! جیپ کی بریک ذرا دور سے لگانی ہے کار میں اور جیپ میں یہی فرق ہے۔“
یہ سبق اور جیپ کی پہلی ڈرائیو یادگار تھی۔ میرا جیپ کا شوق اور پختہ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی امن جرگہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسپیکر سمیت 21 جرگہ ممبرز نے دستخط کئے
کمیونٹی سینٹرز کا قصہ
ہر بڑے گاؤں میں ایک "دارہ" (community centre) ہوتا تھا۔ جہاں گاؤں والے مل بیٹھتے، اپنے مسائل پر بات کرتے۔ غمی خوشی کے موقع پر بھی گاؤں والے یہیں اکٹھے ہوتے۔ حکومت نے ان داروں کی renovation کے لئے 1985ء میں گرانٹ جاری کی تھی۔
تزئین و آرائش تو ہوئی مگر بہت سی جگہوں پر وہاں کے منتخب ایم پی ایز نے اپنے ڈیروں پر ہی سرکاری پیسے استعمال کر لیا اور گاؤں کے اصل سنٹرز ویسے کے ویسے ہی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
سیاسی اثرورسوخ
1989ء میں غالباً ان سنٹرز کو با اثر افراد سے واپس لینے کی مہم کا آغاز ہوا لیکن افسوس یہ مہم بھی سیاست کا ہی شکار ہوئی۔
جہاں منتخب نمائندوں کا کردار ایسا ہو وہاں اچھائی کی توقع سوالیہ نشان ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول مہنگا، عیدالفطر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کےلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ
محمد اسلم کائرہ کا کردار
1990ء کے انتخابات میں محمد اسلم کائرہ جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر لالہ موسیٰ سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایک گاؤں کے لئے 50 ہزار کی گرانٹ دی۔
ایم پی اے منتخب ہو کر انہوں نے اسی گاؤں کے لئے متعلقہ ایم این اے نے بھی اسی سکیم کے لئے 1 لاکھ روپے کی گرانٹ دی۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








