ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے بیان جاری کر دیا

ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کے دعوے پر ردعمل
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں، چھوڑ دیں قاضی صاحب کی جان، جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل درخواستگزار سے مکالمہ، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج
جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں
تفصیلات کے مطابق، عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی 'معاہدہ' نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہیں اور آپریشنز کامیابی سے مکمل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فردین خان نے 14 سال بھارتی فلم انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتا دی
جوابی کارروائی کی تیاری
عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد دی اور کہا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد کوئی جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی آپریشنز روکنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ایرانی افواج کی تیاری
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں اور دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے افواج آخری لمحے تک سرگرم رہیں گی۔