ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ
زیادتی کے خلاف موقف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، کسی کی زیادتی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد مودی سرکار کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ پھر بے نقاب، بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا
ایرانی قوم کا عزم
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
میزائل حملہ
واضح رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
قطر کا دفاعی اقدام
حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکہ نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔








