بنوں: نرس کی خودکشی کا معاملہ، عدالت کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم
مقدمے کی ہلچل
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں کے مقامی ہسپتال کی نرس کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقامی عدالت نے نرس کی موت کے اصل اسباب جاننے کیلئے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن ’کیثیرن المونٹے ڈاکوسٹا‘ نے استعفیٰ دیدیا
عدالتی حکم
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق قبر کشائی 26 جون 2025 کو دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔ عدالت نے ویمن اینڈ چلڈن ہسپتال کی تجربہ کار لیڈی ہیلتھ آفیسر کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے نامزد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ تحقیقات میں مکمل شفافیت اور مہارت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مسلسل 2 سنچریاں سکور کرنے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
مدعی وکیل کی رائے
مدعی وکیل سیف اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ازسرِنو میڈیکل جانچ ناگزیر ہو چکی ہے، کیونکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سے کوئی تفصیلی تفتیش نہیں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
سیکیورٹی انتظامات
عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں ڈویژن کو قبر کشائی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے ساتھ دھو کہ دہی اور لوٹ مار دیکھ کر غصہ بہت آیا،فرعون کا ننھا سا تابوت جو 12پاؤنڈ کا تھا یہاں سے صرف 2پاؤنڈ میں مل گیا
انصاف کی جستجو
عدالتی حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مقصد حقائق کو سامنے لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
مبینہ خودکشی کا واقعہ
یاد رہے کہ نرس الفت نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہسپتال کے ایک ملازم پر الزام ہے کہ وہ نرس کو ہراساں کر رہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔








