بنوں: نرس کی خودکشی کا معاملہ، عدالت کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم

مقدمے کی ہلچل
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں کے مقامی ہسپتال کی نرس کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقامی عدالت نے نرس کی موت کے اصل اسباب جاننے کیلئے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کو مبارکباد کا پیغام
عدالتی حکم
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق قبر کشائی 26 جون 2025 کو دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔ عدالت نے ویمن اینڈ چلڈن ہسپتال کی تجربہ کار لیڈی ہیلتھ آفیسر کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے نامزد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ تحقیقات میں مکمل شفافیت اور مہارت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے
مدعی وکیل کی رائے
مدعی وکیل سیف اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ازسرِنو میڈیکل جانچ ناگزیر ہو چکی ہے، کیونکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سے کوئی تفصیلی تفتیش نہیں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے
سیکیورٹی انتظامات
عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں ڈویژن کو قبر کشائی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ
انصاف کی جستجو
عدالتی حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مقصد حقائق کو سامنے لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
مبینہ خودکشی کا واقعہ
یاد رہے کہ نرس الفت نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہسپتال کے ایک ملازم پر الزام ہے کہ وہ نرس کو ہراساں کر رہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔