بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کی اسمبلی تحلیل کا عندیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا ہری پور میں نیا ‘کے پی ہاؤس’ بنانے کا فیصلہ
عدالتوں کی نا امیدی اور انصاف کی توقع
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ نیٹو طرز پر ہے، دیگر عرب ممالک شامل ہو سکتے ہیں، خواجہ آصف
مقدمات اور سزائیں
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قول و فعل میں تضاد، انہوں نے سیاست موروثیت کے خلاف شروع کی، اب فیملی کو آگے کردیا: فخر درانی
نئی چالیں اور رکاوٹیں
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، رولز کی خلاف ورزی کر کے ملاقاتیں نہیں کرنے دیتے، بانی پی ٹی آئی کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر وہ نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیوچر کی بزنس کلب کے زیر اہتمام لاہور میں “دبئی پراپرٹی شو” کا انعقاد
خیبر پختونخوا کا بجٹ
بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا، بجٹ پاس ہونے میں ابھی بھی کچھ دن باقی ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی اسمبلی ہے ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، بانی پی ٹی آئی جو حکم کریں گے وہ ہم مانیں گے، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے بھی افغان باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا
زرتاج گل کا بیان
دریں اثنا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو اپنا حق لینے کیلئے آنے والے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کھڑے ہیں، مقدمات تو پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف دائر ہونے چاہئیں۔
عدالتیں اور حکومتی رویہ
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عدالتی چھٹیاں آنے والی ہیں لیکن 190 ملین پاؤنڈ کیس مقرر نہیں ہو پارہا، وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاکر ہیں، دس کھرب روپے کا پنجاب کو ٹیکا لگا دیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رویہ مایوس کن ہے۔








