26 نومبر احتجاج کیس: پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھکنا، بک جانا یا ڈرنا کبھی نہیں سیکھا۔ 10 سال سزا عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی، زرتاج گل
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی مجموعی طور پر 229 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم نے ثنا یوسف پر فائرنگ سے پہلے پھول پیش کیے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
عدالت میں پیشی
پی ٹی آئی رہنما بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ سیمابیہ طاہر، زرتاج گل، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجا، راجا بشارت، عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری، رؤف حسن، نعیم پنجوتھا، عالیہ حمزہ، داوڑ خان، فضل محمد خان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام سانحہ اور اس کے بعد کی صورتحال: برصغیر پاک و ہند کے امن پسند ہمسائیوں کا مشترکہ بیان برائے امن
عدالت کی ہدایات
ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث ان درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا: پاکستانی سفیر
اگلی سماعت کا شیڈول
عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر دلائل دیں جبکہ تمام ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، یہ مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، سیکرٹریٹ، ترنول اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق
عبدالطیف چترالی کی درخواست کا فیصلہ
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ عبدالطیف چترالی 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور اب تک سرنڈر نہیں کیا، لہٰذا قانون سے مفرور شخص کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔
درخواست واپس لینے کی استدعا
وکیل صفائی کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے کہا کہ اب یہ درخواست واپس نہیں لی جا سکتی، عدالت میں اگلی سماعت 22 جولائی کو ہو گی جس میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔