بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کر دیا
بشریٰ انصاری کا عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات 2024 کے نتائج
عائشہ خان کی موت اور سوشل میڈیا پر تنقید
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ملی تھی جس پر ان کے بچوں اور فیملی ممبر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چودھری یاسین کا نام فائنل کر لیا
بشریٰ انصاری کا بیان
بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا پر کچھ دنوں سے عائشہ خان آپا کے بارے میں سن رہی ہوں، ان کی موت پر افسوس ہوا اور شرمندگی بھی ہے کہ ہم نے کیوں نہیں دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات، عوامی روابط کے قیام پرتبادلۂ خیال
لوگوں کے رویے پر حیرت
اداکارہ نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے لوگ اپنے وی لاگ بنانے کیلئے کس طرح بات کو بڑھا دیتے ہیں اور بہت سی باتیں کررہے ہیں جو سچ نہیں، میں نے 5 سال پہلے عائشہ آپا کے ساتھ کام کیا تھا اور بچوں کے حوالے سے بھی پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں، بچے مجھے بولتے ہیں ہمارے پاس رہو لیکن میرا دل نہیں لگتا، بچے پیسوں کی بھی تنگی نہیں آنے دیتے اور میں کراچی میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ خوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
بچوں پر تہمت لگانے سے گریز
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ان کے بچوں پر تہمت نہیں لگائیں، اس سے بھی ان کو تکلیف ہوگی، عائشہ آپا کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے۔
عائشہ خان کی زندگی اور کارنامے
واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی، انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی. ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔
عائشہ خان خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔








