ایران اسرائیل جنگ بندی پر چین نے رد عمل جاری کر دیا

چین کا اسرائیل-ایران جنگ بندی پر بیان
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی شاندار تعطیلات کا اعلان
چینی وزارت خارجہ کی تجاویز
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’چین نہیں چاہتا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو، اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت بلندترین سطح پر پہنچ گئی
سیاسی حل کی ضرورت
گو جیاؤکن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
یاد رہے کہ آج علی الصبح ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیاہے تاہم چھ گھنٹوں کے بعد انہوں نے ایک اور پیغام جاری کیا اور بتایا کہ سیز فائر پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے لیکن اسرائیلی ملٹری نے اپنے حالیہ بیان میں ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا حکم
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوج کو ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے کا حکم جاری کر دیاہے ۔