ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ایران کی میزائل فائرنگ کی تردید
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس واجبات کے تعین کے بغیرمقدمات اور گرفتاریاں غیرقانونی قرار،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
رائٹرز کی رپورٹ
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ایران نے اسرائیلی دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے کہ سیز فائر معاہدہ کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی دعویٰ
قبل ازیں اسرائیلی ملٹری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو انٹرسپٹ کر رہا ہے اور شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بیان ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے 3 گھنٹے بعد آیا، جب انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔