محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

چاند کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025ء سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانیوالے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی
چاند کی عمر اور پیدائش
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر متوقع ہے، 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فٹنس سے زیادہ اعظم خان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے، شاداب خان
محرم کا چاند نظر آنے کی امید
ترجمان سپارکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025ء کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا: پاکستانی سفیر
یوم عاشورہ کی تاریخ
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم) ہفتہ 5 اور 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس
واضح رہے کہ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت 25 جون کو کوئٹہ میں ہوگا، لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا.