کورکمانڈر لاہور کا UMT کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
کور کمانڈر لاہور کا دورہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات، بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی
جنرل فیاض حسین شاہ کا خطاب
اپنے خطاب میں جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکہء حق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عالمی و علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کو پوری قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی فتح کا نام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی محقق سعید مصباح الکتبی کا 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف
حاضرین کے سوالات کے جوابات
کور کمانڈر نے حاضرین کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے اور نوجوانوں کے کردار کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، اور اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
تحفظ وطن کی ضرورت
لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی طاقت کو نمایاں کر دیا ہے۔








