پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم کا اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی کامیابی کے عزم کا اظہار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندوکی ہندو سے لڑائی بھی شروع ، کئی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، استعفوں کی برسات، مسلمان سپریم کورٹ میں، مودی نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا
چین کے سفیر کے ساتھ ملاقات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ شاہراہ قراقرم، ایم ایل ون، اور گوادر پورٹ کے عملی طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بھی اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر
پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی شراکت داری
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تذویراتی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مالی اور اقتصادی تعاون پر چین کی قیادت کے مشکور ہیں جس کی بدولت پاکستانی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملی اور میکرو اکنامک آؤٹ لُک میں بہتری آئی۔ یہ معاونت حکومت کے سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاری
محمد شہباز شریف نے صدر شی چن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے خیر سگالی کے جذبات اور چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورہ چین کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت کا بھی تذکرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا
علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر ایران۔ اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بحران کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر سفارتی فورم پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
دورہ چین کی تیاری
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بتایا کہ اگست میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔