مانگا منڈی میں کم عمر مسیحی بچی سے زیادتی، مجرموں کو سخت سزا دلوائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
چیئرپرسن پی وی پی اے کا دورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے آج لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر مسیحی بچی ثناء کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
واقعے کی تفصیلات
پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق بچی کو اس کے سگے تایا نے نہ صرف بارہا جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، بلکہ بعد ازاں اُسے دوسرے افراد کے سپرد بھی کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے اس اندوہناک واقعہ کو انسانی اقدار، رشتے داری کے تقدس پر بدترین حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ جب ایک بچی کو اُس کے قریبی رشتے دار کی جانب سے اس قدر ظلم کا نشانہ بنایا جائے، اور اسے مختلف لوگوں کے ہاتھوں کھلونا بنایا جائے تو ریاست کا خاموش رہنا جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ کس نے کیا، دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟ وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے مودی سرکار کے لیے اہم سوالات اٹھا دیئے
قانون کی عملداری
انہوں نے پولیس کی جانب سے تمام مرکزی ملزمان کی فوری گرفتاری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کیس صرف بچی یا اس کے خاندان کا نہیں، یہ پوری اقلیتی برادری اور معاشرے کے ضمیر کا مقدمہ ہے۔ ہم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کردار
چیئرپرسن نے اعلان کیا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ بچی کو مکمل قانونی، طبی، نفسیاتی اور سماجی تحفظ فراہم کرے گی، اور یہ کیس ہماری براہ راست نگرانی میں رہے گا۔ ہم عدالت میں فریق بن کر مجرموں کو سخت ترین سزا دلوانے کی پوری کوشش کریں گے۔
اقلیتی برادری کے لیے پیغام
آخر میں انہوں نے اقلیتی برادری کو پیغام دیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنایا جائے۔ ہم اس مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جرم کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔








