لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری
گرفتاری کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقب زنی میں مطلوب گینگ کے متحرک ممبر کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘افئیر‘ کا انوکھا واقعہ، نوجوان اپنی دادی کو بھگا کر لے گیا
انٹروگیشن کے دوران انکشافات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن کروڑوں روپوں کی واردات کا انکشاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی بڑی کامیابی؛ ایوان نمائندگان نے بھی متنازع بل منظور کرلیا
برآمد کی گئی اشیاء
ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے، اس کے علاوہ سونے کا پانچ تولہ وزنی بسکٹ بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی خدمات نہایت قابلِ ستائش ہیں: ناصر عباس تارڑ
کمپنی کی کارروائیوں کا اثر
گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔
جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری
ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔








