وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائر کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، اسحاق ڈار
پاکستان کی حمایت کا اعادہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین
امن کی بحالی کے لئے مذاکرات
ایران اور اسرائیل میں سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور امن کی بحالی کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حملہ، ایرانی فضائیہ حرکت میں آ گئی، دارالحکومت میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں
عزت اور شکرگزاری
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسعود پزشکیان سے گفتگو میں تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ایرانی صدر نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
تنازع کے پرامن حل کی اہمیت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعتراف کیا کہ تنازع کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان نے تعمیر کردار ادا کیا۔
امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس مشکل وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت اور باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔








