میجر معیز شہید نے ابھینندن کی گرفتاری سے متعلق کیا بتایا تھا؟
میجر سید معیز عباس شاہ کی شہادت
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
ابھینندن کی گرفتاری کا واقعہ
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔ پاکستانی حدود میں گرنے کے بعد پاکستانی شہری ابھینندن کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے کہ میجر معیز اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے اور ابھینندن کو پاکستانی شہریوں سے بچایا اور گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کے استعفی کے بعد بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈا
میجر معیز کا بیان
میجر معیز شہید نے ابھینندن کی گرفتاری سے متعلق کیا بتایا تھا؟ واقعے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد میجر معیز نے 'جیو نیوز' کے پروگرام 'کیپٹل ٹاک' کے میزبان حامد میر کو بتایا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کریں، جب ہم بھارتی پائلٹ کے قریب پہنچے تو وہاں پاکستانی شہریوں نے ابھینندن کو گھیر رکھا تھا۔
میجر معیز نے بتایا کہ ابھینندن نے ہمارا یونیفارم دیکھا تو گرفتاری پیش کردی اور کہا کہ مجھے بچائیں، جس کے بعد ہم نے اسے طبی امداد دی اور اسے گرفتار کرکے وہاں سے لے گئے۔
خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہائی
بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبۂ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو چھوڑتے ہوئے اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔








