نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے گرفتار، کیسے پکڑے گئے؟ جانیے

حیدر آباد میں نادرا کے حساس ڈیٹا کی چوری
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے حساس ڈیٹا کو چوری کر کے فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف
ملزمان کی گرفتاری
حکام کے مطابق ملزمان عبدالحکیم اور محسن اقبال کو حیدرآباد کی ہٹڑی بائی پاس کے مقام سے گرفتار کیا گیا جہاں دونوں ملزمان آج ملنے کے لیے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
ملزمان کے جرائم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ملزمان پر نادرا کے حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور ڈیٹا کو آن لائن فروخت کرنے کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان میں سے ایک کا تعلق نادرا سے ہی ہے۔
قانونی کارروائی
ملزمان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت سے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔