وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

خواب نوازی کی تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان میں 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار
شہداء کی قربانی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اہل خانہ سے ہمدردی
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔