ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ ہے، مشاہد حسین سید نے خدشات کا اظہار کر دیا

ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
کیپٹل ٹاک میں گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں مشاہد حسین سید اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتیں 1400 سے متجاوز، مزید بڑھنے کا خدشہ
ٹرمپ کی خطرناک صورتحال
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو جان آف کینیڈی کی طرح خطرہ لاحق ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، یہ دونوں ہی نفرت کی بنیاد پر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا قیام چاہتے ہیں۔
اعزاز چوہدری کی رائے
پروگرام میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر ہوا ہے لیکن جب تک فلسطینیوں پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا اور آزاد ریاست کا قیام عمل میں نہیں آتا، خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔