ری پبلکن رکن کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا

امریکی صدر کی نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ری پبلکن رکن کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ، اب ماہانہ تنخواہ کتنی ہوگی؟ پتہ چل گیا۔
خط کا مواد
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، جارجیا سے ری پبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے ٹرمپ کی نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی کے سلسلے میں خط لکھا ہے۔
ٹرمپ کا تاریخی کردار
کارٹر نے نوبیل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح تنازع کو ختم کرنے میں غیر معمولی اور تاریخی کردار ادا کیا۔