بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا
نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں کمی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے باضابطہ اعلان کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلاد میں استعمال ہونے والی وہ سبزی جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے
بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کی تفصیلات
رواں مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے 3520 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
بجلی خریداری لاگت کا تخمینہ
آئندہ مالی سال کیلئے بجلی خریداری لاگت کا تخمینہ 3066 ارب روپے ہے۔








