لاہور؛ عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
شاہدرہ ٹاؤن میں دو افراد کا قتل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم پشپا کے اداکار الوارجن جیل سے رہا ہونے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
مقتولین کی شناخت
قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج سے تعلق کا الزام، بھارتی اداکارہ کے چھکے چھوٹ گئے
ڈی آئی جی آپریشنز کا بیان
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا جب وہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
پولیس کے اقدامات
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ گھناونے واقعے میں ملوث ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔








