مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے سوات میں محسوس کیے گئے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت اور مرکز
تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں 51 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔