ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو سولی دے دی

ایران میں جاسوسی کے الزام میں پھانسی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 24نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ
ملک میں اہم شخصیات کے قتل کی کوشش
بی بی سی نے خبر رساں ایجنسی میزان کے حوالے سے بتایا کہ ادریس عالی، آزاد شجاعی اور رسول احمد نے ملک میں اہم شخصیات کو قتل کرنے کے لیے آلات درآمد کرنے کی کوشش کی تھی اور ان کے خلاف مقدمہ کے بعد انھیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی
معلومات کی کمی
بی بی سی فارسی کے مطابق میزان نیوز ایجنسی نے ان تینوں افراد کی گرفتاری، مقدمے میں الزامات، یا مقدمے اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات شائع نہیں کی ہیں لیکن دعویٰ کیا ہے کہ تینوں افراد نے الکوحل مشروبات کی کھیپ کی آڑ میں ایران میں دہشت گردی کا سامان درآمد کیا اور اسے ایک اہم شخصیت کے قتل کے لیے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف کی فضاء، آئی پی ایل کا جاری میچ یک دم روک کر اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خالی کرا دیا گیا
قتل کی گئی شخصیت کی شناخت
میزان نیوز ایجنسی نے مقتول شخصیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی: پی ٹی آئی قافلے کو روک لیا گیا، ایم این اے رائے حسن نوازسمیت 10کارکن گرفتار
انسانی حقوق کے کارکنوں کی تشویش
تیاد رہے کہ حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل کے ساتھ ملک کی 12 روزہ جنگ کے بہانے ایران کے اندر پھانسیوں اور خونی جبر کے آغاز سے خبردار کیا ہے۔
گرفتاریوں کی تعداد میں اضافہ
فارس نیوز ایجنسی پاسداران انقلاب کے ایک قریبی ذریعے نے بدھ کی صبح بھی اعلان کیا کہ گزشتہ 12 دنوں میں 700 کے قریب افراد کو اسرائیل کے ساتھ جاسوسی اور تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔