امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
امریکہ میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ ناکام
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
ایران جنگ میں مداخلت کا الزام
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران جنگ میں امریکہ کو دھکیلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی بیٹے اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت
ڈیموکریٹس کی داخلی تقسیم
ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کیلئے ٹیکساس کے رکن اسمبلی کی قرارداد پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ کئی ڈیموکریٹک اراکین نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر زیادہ تر نے مواخذے کی حمایت سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے ’’کنگ کرلے گا‘‘ جملہ کیوں کہا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی
موافقت ناکام
نتیجہ یہ نکلا کہ مواخذے کی تحریک سے متعلق قرارداد 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد کردی گئی۔ 128 ڈیموکریٹس نے بھی مواخذے کے خلاف ری پبلکنز کا ساتھ دیا تاکہ قرارداد پیش نہ کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ”سکھ آف امریکہ“ کے بانی چیئرمین چندہوک کی سربراہی میں 7رکنی وفدکی ملاقات
آل گرین کا بیان
قرارداد پیش کرتےہوئے رکن کانگریس آل گرین نے کہا تھا کہ انہیں یہ قدم اٹھانےمیں خوشی نہیں تاہم کسی ایک شخص کو 30 کروڑ افراد پر غلبہ کاحق نہیں ہونا چاہیے۔کانگریس کی منظوری کے بغیرجنگ میں نہیں جاناچاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی، مریم نواز
تاریخی احتجاج
آل گرین نے کہا کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے کیاکیونکہ اب آئین معنی خیزہوگا یا بےمعنی ہوجائےگا۔ آل گرین صدر ٹرمپ کے شدید مخالفین میں سے ایک ہیں اور ان کے نزدیک ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو مطلق العنانیت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال
صدر ٹرمپ کا ردعمل
صدر ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کے موقع پربھی آل گرین نے غیرمعمولی احتجاج کیا تھا اور اپنی چھڑی لہرا کر کہا تھا کہ ٹرمپ کے پاس اس خطاب کا مینڈیٹ نہیں جس پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلا کر 78 برس کے آل گرین کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا تھا۔یہ کانگریس میں اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کے بعد اضافے کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر سستا ہوگیا
ڈیموکریٹک اراکین میں اختلاف
مواخذے کی وکالت کرنے پر صدر ٹرمپ نے رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز پر شدید تنقید کی۔ساتھ ہی ڈیموکریٹ اراکین کانگریس جیسمین کروکیٹ اور الہان عمر کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج عازمین کے لئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔
ٹرمپ کی تند و تیز باتیں
صدر ٹرمپ نے کارٹز کو احمق اورکانگریس میں بیوقوف ترین رکن قرار دیا اور یہیں نہیں رُکے بلکہ ڈیموکریٹ رکن کو چوہیا تک کہہ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد پریس کلب سیالکوٹ کا صدر منتخب ہونے پر محمد شہباز باجوہ کو مبارک باد ، پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کا نیک تمناؤں کا اظہار
معاشی الزام
الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز نے 3 روز پہلے بیان میں کہا تھا کہ کانگریس کی منظوری لیے بغیر ایران جنگ چھیڑنے پر صدر ٹرمپ کے مواخذے کی واضح بنیاد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان سکینڈل، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔
ٹرمپ کا جواب
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کارٹز کو واپس کوئنز جانا چاہیے اور گندی اورجرائم سے بھری سڑکیں صاف کرنی چاہئیں جس پر کارٹز نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ وہ برونکس کی لڑکی ہیں جو کوئنز کے لڑکوں کا ناشتہ کرلیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
دوسرے مواخذے کی کوششیں
اس بار مواخذے کی تحریک کیلئے قرارداد پر ووٹنگ سے پہلے بات کرتے ہوئے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے رکن پیٹ ایگیولر نے تسلیم کیا کہ صدر کا مواخذہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجیع نہیں۔
ری پبلکن کی فتح
ری پبلکن اراکین کانگریس صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ناکامی کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، ان کے نزدیک ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد ابھرنے کی ہرکوشش میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔








