عمران خان سے ملاقات کی استدعا پر جسٹس منصور کا علی امین گنڈاپور کو اہم مشورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سپریم کورٹ میں پیشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوگئے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی۔ سینئر ترین جج نے چیف جسٹس اور رجسٹرار سے رجوع کرنے کا راستہ دکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی
عدالت میں درخواست اور موقف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل کے ہمراہ جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے۔ کے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، لہذا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا
جج کا ردعمل
جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ آپ کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہی بہترین طریقہ ہے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوراجہ بھٹہ فلڈبند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پر کرنے کیلیے ہنگامی آپریشن مکمل
بجٹ کی منظوری کا معاملہ
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خود روسٹرم پر آ کر کہا کہ بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے۔ ہماری بار بار کی درخواست کے باوجود بجٹ کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
خط کا معاملہ
بانی نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیئے، لیکن خط پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں، انہی سے رجوع کریں۔