بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، علی امین گنڈپور

علی امین گنڈپور کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔ میں نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا۔
چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کی امید
بحیثیت وزیراعلیٰ، میں سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔
بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن
علی امین گنڈپور نے مزید کہا کہ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں، سب سے بہترین بجٹ ہماری حکومت کا ہے۔