ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے، امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا : سٹیو وٹکوف
امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا لیکن مستقبل میں ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے
امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کا حق نہیں ملے گا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ایران کی جوہری تنصیبات پر بم باری
واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیل کے ساتھ تنازع اور جنگ بندی
تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے 12 روزہ تنازع میں صدر ٹرمپ نے منگل کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی لیکن دونوں جانب سے خلاف ورزی پر امریکی صدر سخت ناراض دکھائی دیے۔








