مشیر قومی سلامتی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت، چینی قیادت سے بھی ملاقات
ملاقات کا پس منظر
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور چینی قیادت کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، رکشہ ڈرائیور قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا
دورہ چین کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں، سپیکر سردار ایاز صادق
اجلاس کی اہمیت
مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔
چینی قیادت سے ملاقاتیں
قومی سلامتی کے مشیر نے چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں جس دوران سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار کیا گیا۔








