پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ویزے کی شرط کا خاتمہ
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیاں متعصبانہ ، اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں:اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کا بیان
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ایم اینڈ ٹی ہیڈز کا اجلاس، اہم فیصلے
اجلاس کی اہمیت
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی
مختلف شعبوں میں پیش رفت
اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ذمہ داریوں کے باعث عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر ختم ہو گیا
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اس موقع پر 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں ایک بڑا اقدام دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ ہے، اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی باقاعدہ اتفاق ہوا جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
باہمی اعتماد اور تعلقات کی مضبوطی
اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، برادرانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس ہیں۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان روابط
انہوں نے اس پیشرفت کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے سفارتی، تجارتی اور اقتصادی روابط کا مظہر قرار دیا۔